Thursday, May 9, 2024

پیپلزپارٹی ووٹ بینک بچانے کیلئے لسانیت نا پھیلائے ، حلیم عادل شیخ

پیپلزپارٹی ووٹ بینک بچانے کیلئے لسانیت نا پھیلائے ، حلیم عادل شیخ
August 20, 2020

کراچی  ( 92نیوز) تحریک انصاف کےرہنما حلیم عادل شیخ  نےکہاہےکہ پیپلزپارٹی ووٹ بنک بچانے کے لئے لسانیت نا پھیلائے علیحدہ صوبہ بے وقت کی راگنی ہے ملک کا مستقبل کراچی سے وابستہ ہے ہم باہر سے نہیں آئے اسی دھرتی ماں کے بیٹے ہیں ، پپیلزپارٹی بتائے بارہ برسوں میں صوبے کے لئے کیا کیا۔

حلیم عادل شیخ نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ  پیپلزپارٹی کو تنقید کانشانہ بنایا ، کہاکہ پیپلز پارٹی بتائے کہ ملک چلانے والے شہر کراچی کی ترقی کےلئے بات کرنا  سندھ دشمنی ہے۔

پی پی اپنی ناکامیاں سندھ کارڈ کے پیچھے نا چھپائیں ہم کہیں اور سے نہیں آئے اس دھرتی کے بیٹے ہیں ۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا  کہ ملک کا مستقبل کراچی سے وابستہ ہےعمران خان کےپاوں جم چکے ہیں ،کپتان ایک اوور میں چھ وکٹیں لیتے نظر آئینگے ۔

تحریک انصاف کےرہنما حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دعوے نہیں خدمت پر یقین رکھتی ہے۔