Monday, September 16, 2024

پیپلزپارٹی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار

پیپلزپارٹی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار
April 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے عمران خان کو پاناما جا کر مقدمہ قائم کرنے کا مشورہ دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میرا اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا پاناما پیپرز سے کوئی تعلق نہیں، سب سے پہلے پاناما کے وزیر اعظم کو مستعفی ہونا چاہیے۔ رحمان ملک نے عمران خان کو پاناما جا کر مقدمہ قائم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کیسز میڈیا رپورٹس نہیں بلکہ ٹھوس شواہد پر چلتے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے دستبردار ہو گئی ہے، وزیراعظم کی ٹانگیں نہیں کھینچیں گے۔