Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی نےکراچی میں متحدہ کےگڑھ میں پنڈال لگا لیا

پیپلزپارٹی نےکراچی میں متحدہ کےگڑھ میں پنڈال  لگا لیا
April 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی میں متحدہ کے گڑھ میں مورچہ لگا لیا ، ٹینکی گراؤنڈ لیاقت آباد میں پنڈال تیار کر لیا گیا ہے  جبکہ اسٹیج بھی سج گیا۔ پنڈال میں کرسیاں لگ گئیں،بلاول بھٹو زرداری  آج جیالوں کالہو گرمائیں گے۔ سعید غنی کہتے ہیں متحدہ قومی موومنٹ عوام کی خدمت نہیں ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی رہی ہے ہم ووٹ چھیننے نہیں مانگنے آئے ہیں۔ دوسری جانب جلسے کی سکیورٹی کےسخت انتظامات  کئے گئے ہیں اور 2000  پولیس اہلکار و افسر تعینات ہیں جب کہ 100 لیڈی سرچرز اہلکار بھی سکیورٹی کےفرائض انجام دیں گی۔ روٹ اور پنڈال کے اندر ایس ایس یو اہلکارتعینات ہوں گے ،جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پرواک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں ۔