Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر عاصم کو کراچی ڈویژن کا صدر بنادیا

پیپلزپارٹی نے ڈاکٹر عاصم کو کراچی ڈویژن کا صدر بنادیا
November 22, 2016

 کراچی(92نیوز)زمینوں پر قبضے دہشت گردوں کا علاج، کرپشن اور دیگر سنگین الزامات میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی نے کراچی ڈویژن کا صدر بنا دیا اس کی منظوری لاہور میں بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

تفصیلات کےمطابق اسے قسمت کا کھیل کہیں یا نوازشات کی بارش جو بھی کہیں سچ تو یہ ہے کہ بھاری کرپشن، زمینوں پر قبضے اوردہشت گردوں کے علاج  جیسے  سنگین الزامات میں گرفتار ڈاکٹر عاصم حسین  پر پھر قسمت مہربان ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ لاہور میں  بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت  پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا  جس میں ڈاکٹر عاصم حسین کو پیپلزپارٹی کا کراچی ڈویژن کا صدر بنانے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ۔

حکومت سندھ نے ڈاکٹر عاصم  حسین کو  اپنی والدہ اعجازفاطمہ کی عیادت کے  لئے نارتھ ناظم آباد میں انکے ذاتی اسپتال جانے کی اجازت دے دی۔ جبکہ اُنہیں علاج کے لئے ہفتے میں دو دن اپنے ذاتی اسپتال میں آنے کی پہلے ہی اجازت دی جا چکی ہے۔

آصف علی زرداری کی صلاحیتوں کے وہ اتنے معترف ہیں کہ کہتے ہیں  کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک کے لیے کام کیا ۔ واپس آئیں گے تو ملک اور جمہوریت کے لیے بہتر  ہوگا۔