Friday, May 17, 2024

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا آغاز کیا، شیری رحمٰن

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا آغاز کیا، شیری رحمٰن
May 25, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنما پیپلزپارٹی وسینیٹر شیری رحمٰن شیری رحمٰن نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا، پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا آغاز کیا تھا، انہوں نے استعفوں کا راگ الاپنا شروع کردیا۔

انہوں نے کہا، پی ڈی ایم کو جتنی بھی فتوحات ملیں وہ پیپلزپارٹی کی حکمت عملی کی وجہ سے ملیں، یہ پہلے آپس کے مسائل حل کرلیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اپنا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھا ہے، ایک بات حقیقت ہے ہمیں کوئی ڈکٹیشن سے نہیں چلا سکتا۔