Friday, May 17, 2024

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم اتحاد کا بھروسہ توڑا،شوکاز نہیں دیا،وضاحت مانگی ہے ، شاہد خاقان

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم اتحاد کا بھروسہ توڑا،شوکاز نہیں  دیا،وضاحت مانگی ہے ، شاہد خاقان
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم اتحاد کا بھروسہ توڑا ہے،شوکاز نوٹس نہیں بھیجا صرف وضاحت مانگی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن شاہدخاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کے بیانیے کی نفی کی گئی،حکومت کے ہر فیصلے میں شک و شبہ اور ابہام ہے۔