Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی

پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی
February 28, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دیدی سینیٹر فرحت اللہ بابر کہتے ہیں کہ فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع پر پی پی پی کی  کچھ تجاویز ہیں سب کے سامنے رکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کی تجاویز اچھی ہیں توانھیں بھی بل کا حصہ بننا چاہئیں ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابرنے  پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملٹی پارٹی کانفرنس کا مقصد حکومت کی جانب سے فوجی عدالتوں کی توسیع پر مشاورت کرنا ہے۔  چاہتے ہیں کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے ۔ پی پی کی کچھ تجاویز ہیں  وہ سب کے سامنے رکھیں گے۔ پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کی تجاویز اچھی ہیں تو  انھیں بھی اس بل کا حصہ بننا چاہئیں۔ سیاسی جماعتیں آپس میں تبادلہ خیال کرتی رہتی ہیں کہیں اتفاق کہیں اختلاف ہوتا ہے یہ پراسس کا حصہ ہے۔ پی پی کے رہنما فرحت اللہ بابر کا کہناتھا کہ تمام جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی  دعوت دیں گے،شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہر جماعت کا حق ہے۔ چار مارچ کو  ہرصورت آل پارٹیز کانفرنس ہوگی۔