Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے کئی عہدیداروں کو فارغ کر دیا

پیپلزپارٹی نے پنجاب کے کئی عہدیداروں کو  فارغ کر دیا
July 2, 2018
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں دراڑیں بڑھنے لگیں، رہنماں کی پارٹی سے بغاوت کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت نے منظور وٹ کو مرکزی نائب صدر کے عہدے سے ہٹا دیا۔ منظور وٹو کے صاحبزادے  خرم منظور وٹو کو بھی پیپلزپارٹی ساہیوال ڈیژن کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ، پارٹی کی جانب سے شوکت بسرا کو بھی پارٹی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ منظور وٹو نے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکار کیا تھا جب کہ خرم منظور وٹو پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب اسمبلی کی نشست سے امیدوار ہیں ۔