Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی نے نوازشریف اوران کے خاندان کاساتھ نہ دینے کا دوٹوک اعلان کردیا

پیپلزپارٹی نے نوازشریف اوران کے خاندان کاساتھ نہ دینے کا دوٹوک اعلان کردیا
August 17, 2017

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے نوازشریف اوران کے خاندان کاساتھ نہ دینے کا دوٹوک اعلان کردیا۔ سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں نوازشریف اوران کے خاندان کی سیاست ختم ہوگئی۔ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

 نیوزکانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرادی نے واضح کیاجمہوریت کو ترقی کرتے دیکھناچاہتے ہیں۔

کہنے لگے ان  کی دوستی جمہوریت  کے ساتھ  ہے میاں صاحب کے ساتھ نہیں۔

 میاں صاحب کے ساتھ کبھی پائے نہیں کھائے۔

آصف علی زرداری نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

کہنے لگےعمران خان غیرسیاسی ہیں۔

 فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں جب نو بال پر آئے تو دیکھیں گے۔۔۔ آصف زرداری

اس موقع پربلاول بھٹوزرداری نے کہاپیپلز پارٹی اپنے نظریات پر سیاست کرے گی۔

انہوں نے کہا ایسالگتا ہے احتساب صرف پیپلزپارٹی کے لئے ہے۔

احتساب کا قانون سب پرلاگوہوناچاہئے۔

اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں جلسوں کابھی اعلان کیا ۔