Monday, September 16, 2024

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حکومت کو بچایا تھا جس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا : خورشید شاہ

پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حکومت کو بچایا تھا جس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا : خورشید شاہ
April 30, 2017
سکھر(92نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حکومت کو بچایا تھا جس کا کوئی فائدہ نظر نہیں آیا ۔ٹیکس بچانے کے  لئے آف شور کمپنیاں بنائی جاتی ہیں پہلے ہی کہا تھا کہ آف شور کمپنیاں غیر قانونی ہیں ۔سندھ کو گیس نہیں دی جارہی ۔پیپلزپارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق خورشید شاہ پہنچے خیر پور جہاں ہاری میلہ سے پرجوش خطاب کیا اور اپنے مخصوص انداز میں ن لیگ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حکومت کو بچایا تھا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سید خورشیدشاہ پاناما لیکس اور آف شور کمپنیوں کو بھی نہ بھولے اور کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آف شور کمپنیاں غیر قانونی ہیں۔ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کا اعلان کردہ کسان پیکیج بھی صرف ایک دھوکہ تھا آئی ایم ایف کے سوال اُٹھانے پر اسے سیاسی نعرہ کہا گیا۔ خورشیدشاہ  نے کسانوں کو سہولیات فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ زراعت پر پورا ملک انحصار کرتا ہے اور حکومت کو کسانوں کی حالت کا اندازہ ہی نہیں حکومت نے زراعت کےلئے کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی ۔