Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دیدی

پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دیدی
March 6, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دے دی سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کہ ن لگ کے پاس سڑکیں بنانے کے لئے تو پیسہ ہے تاہم نیشنل ایکشن پلان کے لئے نہیں ۔ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کی مخالف نہیں بلکہ فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور شہنشاہ مفاہمت سابق صدرآصف علی  زرداری قومی سیاست میں متحرک ہو گئے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے نو نکاتی تجاویز پیش کی ہیں ۔ فوجی عدالتوں کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تجویز بھی دی ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس سٹرکیں بنانے کے لئے پیسہ ہے نیشنل ایکشن پلان کے لئے نہیں۔ سابق صدر نے وزیرخارجہ نہ ہونے پر میاں نوازشریف کی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ آصف زرداری نے برملا کہا کہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں کے خلاف نہیں بلکہ فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔  سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ  فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کی منظوری دینے سے پہلے کے پی حکومت سے مشورہ کرنا چاہیے تھا۔