Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کے پارٹی پر الزامات کو مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی نے شہبازشریف کے پارٹی پر الزامات کو مسترد کر دیا
July 3, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے پارٹی پر کرپشن کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ  شہباز شریف نے ججز کو فون کرکے بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے خلاف فیصلے لئے ۔ تفصیلات کےمطابق  پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں سینیٹر سعید غنی نے پریس کانفرنس میں وزیر اعلی پنجاب کے پارٹی پر کرپشن الزامات کے جواب میں ان سے استعفی طلب کرلیا ۔ سینیٹر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تمام الزامات کا عدالت میں سامنا کیا ۔ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ہی مظفر آباد میں حکومت بنائے گی ۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ زون آزاد کشمیر کے سردارذوالفقار، سمیت دیگر رہنماوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا  ۔