Tuesday, April 30, 2024

ٹڈاپ کیس : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع

ٹڈاپ کیس : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ضمانت میں توسیع
December 17, 2015
کراچی (92نیوز) وفاقی اینٹی کرپشن کی عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کیس میں ضمانت میں توسیع کر دی۔ ایف آئی اے کی امین فہیم مرحوم کا نام مقدمے سے خارج کرنے کی درخواست‘ سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کرتی رہی ہے۔ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بات کی تھی۔ اپنے دور حکومت میں بھی آپریشن کیا۔ کراچی میں امن ضرور ہونا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کیسز میں احتساب عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بات کی تھی۔ بیٹا بھی اغوا ہوا‘ آج پیپلز پارٹی کے موقف کی ہی تائید ہو رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں امن کے لئے سب کو کام کرنا چاہیے‘ شہر میں امن ضرور برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کل بھی ملٹری آپریشن کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مخدوم امین فہیم ، خواجہ پرویز اشرف سبھی نے عدالتوں کے چکر لگائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ دس سال بعد جیل سے رہائی ملی لیکن کیا نیب نے معافی مانگی۔