Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن جیت لیا

پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن جیت لیا
November 8, 2019
 دادو (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے دادو کے حلقہ پی ایس 86 میں ضمنی الیکشن جیت لیا۔ سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صالح جیلانی نے چالیس ہزار پانچ سو پچانوے ووٹ لے کر میدان مارا۔ پی ٹی آئی کے امداد لغاری پچیس ہزار چار سو چھ ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ کل ایک لاکھ 99 ہزار 858 ووٹ میں سے 72393 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 3013 ووٹ خارج ہوئے۔ مجموعی طور پہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ 36 فیصد رہا۔