Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا برابر کا ذمے دار قرار دے دیا

پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا برابر کا ذمے دار قرار دے دیا
June 28, 2020
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا برابر کا ذمے دار قرار دے دیا۔ سعید غنی کا کہنا ہے ایم کیو ایم کو اعتراض ہے تو حکومت سے علیحدہ ہو جائے۔ سندھ اسمبلی کے صوبائی بجٹ اور ایم کیو ایم پاکستان کے احتجاج پر سندھ کابینہ کے وزرا کی شعلہ بیانی عروج پر پہنچ گئی۔ سعید غنی نے ایم کیو ایم کو آڑے ہاتھوں لیا کہا پیپلزپارٹی کی حکومت میں جب پیٹرول مہنگا ہوا  تو ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے کا اعلان کیا۔ بتایا جائے وفاقی بجٹ کے بعد قومی اسمبلی کے باہر کتنے احتجاج ہوئے۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے صوبائی حکومت کے تحت کراچی میں مکمل اور جاری منصوبے بھی گنوا دئیے۔ امتیاز شیخ نے کہا صوبے میں ایم کیو ایم کا حصہ ہے مگر بجلی بحران پر  وفاقی حکومت کی نااہلی پر بات تک نہیں کرتی۔ ناصر حسین نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر  وفاقی  حکومت پر تنقید کرتے  ہوئے بولے پی ٹی آئی حکومت  کی نااہلی سے نقصان عوام کا  ہورہا ہے ۔ سندھ کابینہ کے وزرا کا کہنا تھا کے صرف کراچی نہیں پورے صوبے کے لئے بنائے گئے بجٹ میں ترقیاتی کام کے لئے بجٹ نہیں رکھا جس کی وجہ کورونا کی وبا ہے۔