Saturday, May 4, 2024

پیپلزپارٹی نے 24 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی

پیپلزپارٹی نے 24 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کر دی
November 25, 2016

 

اسلام آباد(92نیوز)  تحریک انصاف  کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی چو بیس  ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر اعتزاز احسن کہتے ہیں کہ  چوبیس ویں  ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 24 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ آئینی ترمیم سیاسی مفادات کیلئے لائی جا رہی ہے اس لئے پیپلز پارٹی اس کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے وکلاءنے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اس کیس میں بچ نہیں سکتے۔ لاہور میں ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں پراعتزاز احسن کا کہناتھا کہ شہباز شریف نے لاہور کو ڈاکوﺅں کے ہاتھوں میں تھما دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہونا ہی تھا کیونکہ شریف خاندان مال بنانے میں لگا ہوا ہے اور شہریوں کے تحفظ کی طرف کسی کی توجہ نہیں دی جارہی ۔