Tuesday, May 7, 2024

پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی باتیں غلط ہیں ، مرتضیٰ وہاب

پیپلزپارٹی میں فارورڈ بلاک بننے کی باتیں غلط ہیں ، مرتضیٰ وہاب
December 30, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی فاروڈ بلاک  نہیں بن رہا۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی ہی حکومت  رہے گی۔ کراچی میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پچیس جولائی کو سندھ کے مینڈیٹ کو چرانے کیلئے بہت کوشش کی گئی۔ اب بھی یہی کوشش کی جارہی ہیں لیکن ایسا ہو گا نہیں۔ یہ لوگ سندھ میں اپنی حکومت نہیں بنا سکیں گے۔ انہوں نے کہا فارورڈ بلاک کی باتیں کب سے چل رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کا کوئی رکن سندھ اسمبلی پارٹی نہیں چھوڑ رہا۔ آج بھی لیاری کے اندر جئے بھٹو کا نعرہ لگتا  ہے۔ سندھ حکومت پیپلزپارٹی کے جیالوں کی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں کو آئین پڑھنا چاہے۔ نیب انکوائری وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخلاف بھی چل رہی ہے ، انکو بھی تبدیل کیا جائے۔