Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی سندھ میں جمہوریت کیساتھ کھیل رہی ہے ، فردوس شمیم نقوی

پیپلزپارٹی سندھ میں جمہوریت کیساتھ کھیل رہی ہے ، فردوس شمیم نقوی
December 10, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شمیم نقوی نے پیپلزپارٹی پر الزام عائد کیا کہ سندھ میں حکمران جماعت جمہوریت کے ساتھ کھیل رہی ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھ اکہ  پیپلزپارٹی کے 2 چہرے سامنے آرہے ہیں، کراچی میں سیاسی بنیادوں پرچائنہ کٹنگ کی گئی، مڈٹرم الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں، اگر اکثریت نہ رہی تو قوم کے سامنے جائیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کےلیےاپوزیشن نے نام دے دیئے ، 90 روز گزرگئے سندھ اسمبلی کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نہیں بن سکی ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن نے 14قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگی ہے