Thursday, April 18, 2024

  پیپلزپارٹی سابق صدر کے بیان پر معافی نہیں مانگے گی  : شیری رحمان

   پیپلزپارٹی سابق صدر کے بیان پر معافی نہیں مانگے گی  : شیری رحمان
June 22, 2015
کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے معافی نہ مانگنے کا اعلان کردیا کہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی نے نہ کبھی معافی مانگی اور نہ کسی آمر یا دہشتگرد کے سامنے سرجھکایا ہے۔ بلاول ہاوس کراچی میں بے نظیر بھٹو کی باسٹھ ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت بےنظیر بھٹو کے لہو کا ثمر ہےملک شعلوں کی لپیٹ میں آ سکتا تھا لیکن آصف زرداری نے سیاسی فہم سے ملک کوسنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی آمر پیپلزپارٹی کو دبائے گا عوام اٹھ کھڑے ہوںگے ملک کی واحد ترقی پسند جماعت پیپلزپارٹی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کا خوفناک نظام پورے ملک میں ہے وفاق کے ظللم کے شکار سینکڑوں عوام کراچی میں جاں بحق ہوئے ۔ تقریب سے خطاب میں پیپلز یوتھ کے صدر سینٹر عاجز دھامراہ نے کہا کہ احتساب کے نام پر آصف زرداری سے انتقام لیا گیا ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں اس موقع پر بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔