Monday, May 13, 2024

پی پی پی رہنماوں کی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی ، درخواست گزار کو تیاری سے پیشی کی ہدایت

پی پی پی رہنماوں کی جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی ، درخواست گزار کو تیاری سے پیشی کی ہدایت
January 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی رہنماوں کے خلاف جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کے حوالے سے عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ معاملے کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کس کو نااہل کرانے آئے ہیں؟ درخواست گزار نے بتایا کہ سعید غنی کے بھائی کے منشیات فروشوں سے رابطے ہیں۔ وزراء اگر ڈاکووں کی پشت پناہی کریں گے تو اس قوم کا کیا گیا؟ عدالت نے پوچھا کہ سعید غنی کیا ہے؟ اگر ان کے بھائی کی غلطی ہے تو اس میں سعید غنی کا کیا قصور ہے؟ کیا سعید غنی کو اس لیئے نااہل قرار دیں کیونکہ اس کے بھائی کا نمبر آیا ہے؟ عدالت نے درخواست گزار سے پوچھا کہ کیا آپ نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ؟ جب کوئی کارروائی نہ کرے تب ہی عدالت آئیں۔ سوموٹو کا اختیار سندھ ہائی کورٹ کے پاس نہیں ہے۔