Tuesday, May 21, 2024

پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے ، صمصام بخاری

پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے ، صمصام بخاری
July 3, 2019
لاہور ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے ، سنسنی خیز بیانات کا مقصد اپنے کیسز سے توجہ  ہٹانا ہے ۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ  پہلی مرتبہ دونوں بڑے کر پشن کیسز میں جیل میں ہیں، پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی بیعت کر کے سیاسی مستقبل تاریک کر لیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ستم ظریفی دیکھئے پیپلز پارٹی رانا ثنااللہ کا دفاع کر رہی ہے۔