Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی اور پارلیمنٹیرین کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل

پیپلزپارٹی اور پارلیمنٹیرین کے انٹراپارٹی انتخابات مکمل
January 8, 2017

 کراچی(92نیوز)پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے انٹرا پارٹی انتخاب ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو پیپلز پارٹی کا چیئر مین جبکہ آصف علی پارٹی کو پارلیمنٹرینز کا صدر چن لیا گیا ہے دونوں قائدین ضمنی الیکشن  تیر کے انتخابی نشان پر ہی لڑیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوگئے بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی کے الیکشن سات جنوری کو ہوئے۔ جس میں بلاول بھٹو زرداری چیئر مین ، نیر بخاری سیکرٹری جنرل ، حیدرزمان قریشی فنانس سیکرٹری اور چودھری منظور احمد کو  سیکرٹری اطلاعات منتخب  کیا گیا۔ جبکہ اتوار کو پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے عہدیداروں کا انتخاب ہوا آصف علی زرداری صدر ، فرحت اللہ بابر سیکرٹری جنرل ،،سلیم مانڈوی والا فنانس سیکرٹری اور مولا بخش چانڈیو سیکرٹری اطلاعات متنخب ہوئے۔ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کا فیصلہ سی ای سی کے اجلاس میں کیا گیا تھا ۔  سینیٹر تاج حیدر نے بتایا کہ ضمنی الیکشن میں آصف زرداری اور بلاول کا انتخابی نشان تیر ہوگا ۔ بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے عہدیداروں کا انتخاب چار برس کی مدت کے لیے کیا گیا ہے ۔