Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی اور نون لیگ آخری لمحے اشارہ ہوتا ہے تو بدل جاتی ہیں ، سراج الحق

پیپلزپارٹی اور نون لیگ آخری لمحے اشارہ ہوتا ہے تو بدل جاتی ہیں ، سراج الحق
August 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا پیپلزپارٹی اور نون لیگ آخری لمحے تک ہمارے ساتھ ہوتی ہیں، پھر کوئی اشارہ ہوتا ہے تو بدل جاتی ہیں۔ سراج الحق نے کہا اس حکومت سے غریب آدمی کو کچھ ملنے والا نہیں۔ ضیا الحق اور پرویز مشرف کی طرح یہ حکومت بھی کہے گی ہم کچھ نہیں کر سکے۔ یہ حکومت پولیو زدہ ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا ایوان میں تبدیلی عوام کے ساتھ ایک اور مذاق سمجھتا ہوں۔ ان ہاوس تبدیلی کے حق میں نہیں ہوں۔ اپوزیشن اور حکومت ملکر ایک ہی بات طے کریں کہ شفاف الیکشن کیسے یقینی بنائے جائیں ۔ سراج الحق نے کہا اسرائیل کے حوالے سے اگر مگر نہ کی جائے۔ اسرائیل کا وجود ہی ناجائز ہے تو اسے تسلیم کرنے کا سوال کیسے پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ ایسے ہی لکھا ہے جیسے کوئی ڈاکو گھر پر قبضہ کرلے بعد میں کہے مالک کچن میں رہ لیا کرے۔