Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی سے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ
June 13, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی اور ن لیگی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی جس میں نیب میں گرفتار آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسپیکر نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر قانون اور رولز کے مطابق جاری کرونگا۔ میرے لئے تمام ارکان اسمبلی برابر ہیں۔ کسی جماعت کا نہیں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں۔ اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دونگا۔ پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر کوئی تفریق نہیں ہو گی۔ پیپلزپارٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ اسپیکرکسٹوڈین آف دی ہائوس ہیں۔ انہیں تمام قواعد کا علم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈر پر وزارت قانون سے رائے لیں گے۔ میڈیا گفتگو میں خورشیدشاہ نے کہا اسپیکر سب کے نمائندے ہیں ، پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں کوئی مجبوری نہیں ہونی چاہئے۔ دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا مثبت اقدام سامنے آ گیا۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ۔  دونوں لیگی رہنما آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔  صوبائی پارلیمانی اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔