Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں ، شیخ رشید
August 20, 2020
لاہور ( 92 نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے بہت سے لوگ نااہل ہوتے دیکھ رہا ہوں،  وزیراعظم عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتے ہیں مگر ان کو این آراو نہیں ملے گا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا آج باتیں کرنے والے بہت سے لوگ نیب زدہ ہیں۔ گارنٹی سے کہتا ہوں عمران خان کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے مگر ان کو این آراو نہیں ملے گا۔ ان کی خواہشیں بارآور نہیں ہوں گی۔ عمران خان کی حکومت میں ان کو این آر او نہیں ملے گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا نوازشریف کی حالت کی ذمہ دارمریم نواز ہیں۔ سیاسی زندگی میں ایسا کوئی جلوس نہیں دیکھا جو گھر سے پتھر لے کر آیا ہو۔ پہلے بھی نواز شریف کو مریم نواز نے مروایا، اب بھی مریم نواز ہی نواز شریف کو مروائے گی۔ انہوں نے کہا ایم ایل ون کا ٹینڈر اسی مہینے کے آخر یا اگلے مہینے کے 8 دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔