Wednesday, May 15, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی جاری ہے ، فرخ حبیب

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی جاری ہے ، فرخ حبیب
January 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فرخ حبیب نے کہا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی جاری ہے۔ اب مولانا فضل الرحمٰن کو بھی چندے کا حساب دینا پڑے گا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تاریخی کام کیا ہے۔ پولیٹکل پارٹیز آرڈر 2002ء کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کو تمام مالی معاملات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوتا ہے اور اب تمام سیاسی جماعتوں کو اثاثہ جات اور فنڈنگ کی تفصیلات دینا ہوں گی۔

انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی پی آڈٹ کا عمل جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیاسی جماعتوں نے پانچ سال کی تفصیل الیکشن کمیشن میں جمع کرانی ہوتی ہے۔

فرخ حبیب نے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے احتجاج پر کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹ بولا ہے اب انکو بھی رسیدیں جمع کرانی ہوں گی۔ جب مریم بی بی کل الیکشن کمیشن کے سامنے آئی تو رسیدیں بھی دے جاتی۔ کوئی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ہی جمع کرا دیتی۔ انکا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کو اب چندے کی رسیدیں دینا ہو گی۔ مولانا صاحب نے پارٹی فنڈ سے ڈی آئی خان اور چک شہزاد میں زمینیں خریدی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا پاکستان کے آئینی ادارے قابل احترام ہیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ پارٹی فنڈنگ ہماری وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ ہماری تمام فنڈنگ بینکنگ چینل کے ذریعے اور رقم پاکستان کے قوانین کے مطابق آئی۔

فرخ حبیب نے مزید کہا مریم نواز کے جھوٹ کی ہنڈیا بیچ  چوراہے پھوٹ گئی۔ الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں سے گوشواروں پر 24 فروری تک جواب طلب کر لیا۔