Monday, May 20, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو اچھی طرح پتہ ہے معیشت کہاں چھوڑ کر گئے، فرخ حبیب

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو اچھی طرح پتہ ہے معیشت کہاں چھوڑ کر گئے، فرخ حبیب
December 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہتے ہیں نو مرتبہ پیپلز پارٹی، چار مرتبہ نون لیگ آئی ایم ایف کے پاس گئی، ان کو اچھی طرح پتہ ہے کہ یہ معیشت کو کہاں چھوڑ کر گئے تھے۔

فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 9 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے قرضہ لیا، ان کو اچھی طرح پتہ ہے کہ وہ معیشت کو کہاں چھوڑ کر گئے تھے، 20 ارب ڈالر کا جاری کھاتوں کا خسارہ تھا، 15 دن کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اگر یہ دودھ اور شہد کی نہریں بہا کرجاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔ اپوزیشن دلیل سے بات کرے، ایوان کو مچھلی منڈی نہ بنائے۔

 

اس سے قبل وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ٹویٹ پیغام میں کہا ‏فنانس بل میں ترامیم پیش کرنے کے موقع پر شہباز شریف اور بلاول زرداری ایوان سے آج پھر لاپتہ رہے۔ آج بھی اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا۔ قانون سازی روکنے کے دعویدار رفو چکر ہوگئے۔