Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا
January 3, 2019
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے مہمند ڈیم کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا اور کہا ڈیسکون کو ٹھیکہ ملا تو عبدالرزاق داؤد کو عہدہ لینا ہی نہیں چاہئے تھا۔ پاکستان پیپلزپارٹی مہمند ڈیم کا ٹھیکہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر کی کمپنی کو ملنے کیخلاف میدان میں آگئی اور شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت سے 5 سوالات کے جواب مانگ لئے ۔ کیا یہ درست ہے کہ مخصوص کمپنی کو ٹھیکا نوازنے کیلئے دوسری کمپنیوں کی پیشکش مسترد کی گئی ؟۔ کیا دوسری کمپنیوں کی ڈس کوالیفیکیشن کے بعد دوبارہ بولی ضروری نہیں تھی ؟۔ کیا چینی کمپنی کے ساتھ ڈسکن کی شراکت داری عام انتخابات کے بعد نہیں کی گئی ؟۔ کیا تکنیکی بنیادوں پر دیگر کمپنیوں کی بولی مسترد کرنے کے بعد مخصوص کمپنی کو ٹھیکا نہیں دیا گیا ؟۔ کیا صرف ایک بولی کی سنوائی پیپرا قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے ؟۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے حکومت کی بھونڈی اور بے سروپا وضاحت نے مزید سوالات کو جنم دیا ہے ۔ کرپٹ عناصر چاہے کتنے ہی بااثر ہوں، پیپلزپارٹی بے نقاب کرتی رہے گی ۔