Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نواز ،زرداری سے نکل کر نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں ، فواد ‏چودھری ‏

پیپلزپارٹی اور ن لیگ نواز ،زرداری سے نکل کر نئے سیاسی بیانیے پر توجہ دیں ، فواد ‏چودھری ‏
April 17, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ نواز شریف  اور آصف زرداری سے باہر نکل کر نئے سیاسی بیانیےپر توجہ دیں ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں فواد ‏چودھری ‏کا کہنا تھاکہ کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کیلئے کبھی اٹھارہویں ترمیم اور کبھی صدارتی نظام کی غیر سنجیدہ بحث شروع کر دی جاتی ہے مگر مقدمات سے توجہ نہیں ہٹے گی ۔

فواد ‏چودھری کا کہنا تھا کہ  کرپشن کیسز سے گھبرائی ہوئی لیڈرشپ دونوں پارٹیوں کا مستقبل تاریک کر چکی ہے، 18ویں ترمیم، صدارتی نظام جیسی غیر سنجیدہ بحث مقدموں سے توجہ نہیں ہٹا سکتی۔