Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ لوٹا پیسہ واپس کریں یا جیل جائیں ، فواد چودھری ‏

پیپلزپارٹی اور ن لیگ لوٹا پیسہ واپس کریں یا جیل جائیں ، فواد چودھری ‏
April 6, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری ‏نے  پاکستان پیپلزپارٹی اور ن  لیگ کو احتساب کے عمل سے نکلنے کا راستہ بتا دیا۔

فواد چودھری ‏ نے کہا کہ  پیپلزپارٹی اور ن لیگ لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں  یا جیل جائیں،  یہ ہی دو راستے ہیں،  حمزہ شہباز عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا کر تہہ خانے میں چھپے   تھے۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  اپوزیشن کو نشانے پر لئے رکھااور  کہا کہ  اپوزیشن سے ذاتی لڑائی نہیں

فواد چودھری ‏ ‏نے کل سے لاہور میں چلنے والے ڈرامے کا مرکزی کردار حمزہ شہباز کو قرار دے دیا اور کہا قانون شریف خاندان کی مرضی پر نہیں چلے گا۔

وزیر اطلاعات نے مولانا فضل الرحمن کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا  اور کہاکہ جب شیطان کو جنت سے نکالا گیا تو اس کی جو حرکتیں تھیں وہ مولانا فضل الرحمان کی ہیں ، پارلیمنٹ سے نکل کر وہ  کبھی ایک جگہ جا رہے ہیں کبھی دوسری جگہ ۔

فواد چودھری ‏ ‏نے آصف زرداری کو پیشکش کی اگر وہ مارچ کرنا چاہیں تو کنٹینرز اور کھانے کے ساتھ مظاہرین کے لیے کمرے بھی مہیا کریں گے۔