Sunday, May 5, 2024

پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے اتحاد کو ٹھگز آف پاکستان کا نام دیں ، فواد چودھری

پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے اتحاد کو ٹھگز آف پاکستان کا نام دیں ، فواد چودھری
December 23, 2018
لاہور (92 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ   پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنے اتحاد کو ٹھگز آف پاکستان کا نام دیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی  اور نون لیگ والے بے حیائی سے کہتے ہیں کہ اکٹھے ہو کر تحریک چلائیں گے، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی اب  عمران خان عوام کی واحد امید ہیں  ۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سارے کرپٹ عناصر کہتے ہیں ہم معصوم ہیں،کرپشن نہیں کی یہ سب معصوم ہیں تو بدمعاش کون ہے،فلم انٹرول سے آگے جا چکی،اختتامی سین چل رہے ہیں،نوازشریف کا فیصلہ آنے ہی والا ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ  مقدمہ بہت سیدھا ہے،نوازشریف اور انکے بچوں کی بیرون ملک جائیداد ہے اس جائیداد کیلئے پیسہ کہاں سے آیا۔