Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا بجٹ منظوری روکنے پر اتفاق

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کا بجٹ منظوری روکنے پر اتفاق
June 19, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے بجٹ منظوری روکنے پربھی  اتفاق کرلیا  ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات  کی ، ملکی ‏سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع  کے مطابق ملاقات میں اے پی سی اور حکومت مخالف تحریک پر بھی مشاورت  ہوئی،اپوزیشن لیڈر ‏شہباز شریف نے سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر تشویش ‏کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اوچھے ہتکھنڈوں  پر اتر آئی ہے، پروڈکشن آرڈر ‏جاری کرنا رکن اسمبلی کا استحقاق ہے،دونوں پارٹیوں نے سابق صدر آصف زرداری، ‏خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے تک مشترکہ ‏احتجاج کا فیصلہ کیا،دونوں رہنماؤں نے بجٹ منظوری روکنے پر بھی  اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماوں نے حکومتی اقدامات پر ‏تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکمت  اپوزیشن کی عملی سے آگاہ کیا۔ اپوزیشن رہنماوں کا کہنا تھا کہ  چاروں ممبران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے نیا خط ‏جاری کررہے ہیں، حکومتی اتحادی ایم کیو ایم نے خط پر دستخط کردیے، مسلم لیگ ق ‏نے بھی پروڈکشن آرڈر کی حد تک ہماری حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔