Saturday, May 18, 2024

پیپلزپارٹی اور اے این پی کا دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی اور اے این پی کا دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ
April 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی اوراے این پی نے بھی مبینہ دھاندلی کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کا فیصلہ کرلیا ہےجبکہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنادی۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نےبھی عمران خان کوثبوت جلد تیارکرنےکا مشورہ دے دیاالیکشن دوہزارتیرہ میں مبینہ  دھاندلی کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں  کمیشن بنتے ہی اپوزیشن جماعتوں نے دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لئے اقدام شروع کردئیے ہیں۔ پی ٹی آئی  نے کمیشن کے قیام کے لئے حکومت سے معاہدہ کیا اوراب اس نے دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کے لئےآٹھ رکنی ٹاسک فورس بھی بنادی ہے، جس کے کوآرڈینیٹر اسحاق خاکوانی ہیں۔ پی ٹی آئی کویقین ہے کہ وہ دھاندلی کے واضح ثبوت پیش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی اس نے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پرمہم بھی چلانا شروع کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی کے پاس مبینہ دھاندلی کے ثبوت ہیں توفراہم کرے۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی  نے بھی جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں فریق بننےکا فیصلہ کرلیا ہے، اس سلسلے میں  پارٹی کے  سینئررہنماراجہ پرویزاشرف درخواست دیں گے، جس کی پیروی کی ذمہ داری بیرسٹر اعتزاز احسن کو سونپی گئی ہے۔ اُدھر اے این پی نے بھی مبینہ انتخابی دھاندلی کےثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ کردیا ہےنائنٹی ٹونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان کا کہنا ہے کہ چودہ اپریل کو جوڈیشل کمیشن میں دھاندلی کےثبوت پیش کردیں گے،ان کا کہنا تھا، عام انتخابات میں خیبرپختونخوا میں پری پول رگنگ ہوئی۔