Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم عوامی مسائل پر سیاست کر رہے ہیں ، مصطفی کمال

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم عوامی مسائل پر سیاست کر رہے ہیں ، مصطفی کمال
July 7, 2019
کراچی ( 92نیوز) ملک میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان پر پی ایس پی سربراہ مصطفی کمال پھٹ پڑے ، کہا کہ  ملک  میں غریب مررہا  ہے ،مگر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم عوامی مسائل پر سیاست کر رہے ہیں۔ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی حکومت  اور صوبائی حکومت  سمیت ایم کیوایم  پر جم کر تنقید کی ،  ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وفاقی حکومت کو  بھی خوب لتاڑا ، بولےموجودہ   حکومت گاڑیوںمیں منشیات ڈالنے میں مصروف ہیں۔ سابق سٹی ناظم  ایم  کیوایم پر بھی  چڑھ ڈورے کہا مہنگائی کے طوفان نے غریب کی کمر توڑ دی ، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم عوامی مسائل پر سیاست کررہے ہیں ، موقع ملا تو کے فور منصوبے تین سال میں مکمل کردوں گا۔ پی ایس پی قیادت نے 21 جولائی کو باغ جناح  گروانڈ میں ہونے والے عوامی  جلسہ میں عوام  سے  شرکت کرنے کی اپیل بھی کی ۔