پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے ، فواد چوہدری
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا پیپلزپارٹی اندرون سندھ کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔
92 نیوز کے پروگرام صبح سویرے پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا دنیا کے واحد ایٹمی ملک کی وزارت عظمی کیا کوئی انٹرن شپ ہے جو پرانے وزیراعظم کے بچوں کو بطورتحفہ دینی ہے۔ مریم نے زندگی میں کچن تک خود نہیں چلایا ، ساری عمر ابو کے پاس رہی ہیں۔ ان لوگوں کو وزیراعظم کےعہدے کیلئے پیش کرنا پاکستان اورعوام کی توہین ہے۔
*ملاح کے بغیر
PDMکی کشتی بیچ منجدھار غوطہ زن*
سیاسی بیروزگارٹولےکےنام
نہادرہنماکاگڑھی خدابخش نہ آناشدیداندرونی اختلافات کی داستانِ غم بیان
کرتاہے!بلاول کی تقریر کےدوران پنڈال خالی ہوجاناثابت کرتاہےکہ بچےکی
اقتدارکےکھلونےسےکھیلنےکی ضدکوگڑھی خدابخش آنےوالوں نےبھی پذیرائی
نابخشی!
ادھر معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں لکھا پی ڈی ایم کی کشتی بغیر ملاح کے بیچ منجدھار غوطہ زن ہے۔ سیاسی بے روزگار ٹولے کے نام نہاد رہنما کا گڑھی خدابخش نہ آنا شدید اندرونی اختلافات کی داستان غم بیان کرتا ہے۔ بلاول کی تقریر کے دوران پنڈال خالی ہو جانا ثابت کرتا ہے کہ بچے کی اقتدار کے کھلونے سے کھیلنے کی ضد کو گڑھی خدا بخش آنے والوں نے بھی پذیرانی نہیں بخشی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا سندھ میں مسلسل تیسری بار اقتدار اور کارکردگی صرف پاپڑ اور فالودے والوں کے جعلی اکاؤنٹ تک محدود ہے۔ شہزادہ جتنا بھی چیخے اربوں کا حساب دینا ہو گا۔ وزیراعظم کا پاکستان اور عوام سے جڑا مضبوط رشتہ گڈی گڈے کے لیے ڈراؤنا خواب ہے۔