Friday, May 10, 2024

پیپلزپارٹی آج مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش کی بجائے راولپنڈی میں کرے گی

پیپلزپارٹی آج مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش کی بجائے راولپنڈی میں کرے گی
December 27, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی پر پیپلزپارٹی آج مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش کی بجائے راولپنڈی میں کرے گی۔ لیاقت باغ میں پنڈال تیار کر لیا گیا ۔ ملک بھر سے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے سے بلاول بھٹو اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔  پیپلزپارٹی ، گڑھی خدا بخش ، راولپنڈی ادھر گڑھی خدابخش میں بھی تقریب ہو گی۔ فریال تالپور اور آصفہ بھٹو مزار پر حاضری دیں گی۔