Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی 23 جون کو یوم احتجاج منائی گئی

پیپلزپارٹی 23 جون کو یوم احتجاج منائی گئی
June 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) اعلیٰ قیادت کی گرفتاریوں پر احتجاج کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی 23 جون کو یوم احتجاج منائے گی  اس موقع پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ،جیالوں نے کراچی میں آصف زرداری کے حق میں وال چاکنگ بھی کردی۔ پیپلزپارٹی 23 جون کو رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف یوم احتجاج منائے گی ،اس موقع پر کراچی کےمختلف اضلاع سے احتجاجی ریلیاں نکالی جائینگی، مرکزی ریلی پیپلزسیکریٹریٹ سے پریس کلب تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں ارکان اسمبلی،سینیٹرز مرکزی وصوبائی رہنما شریک ہونگے ، صوبے کےدیگر اضلاع اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں مرحلہ وار احتجاجی مظاہرے کیےجائینگے۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی  نے کہا کہ کراچی کے ہر حلقے میں روزانہ احتجاج  کیاجائےگا ، جولائی میں کراچی میں جلسہ عام بھی منعقد کیاجائے گا۔بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ دوسری جانب جیالوں نے کراچی میں آصف زرداری کےحق میں وال چاکنگ کردی، دیواروں پر ایک زرداری سب پہ بھاری کانعرہ لکھ دیا۔