Sunday, September 8, 2024

پیپلز پارٹی ہمیشہ لاڈلوں سے لڑتی رہی ہے ، اب نیا لاڈلا لایا گیا ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی ہمیشہ لاڈلوں سے لڑتی رہی ہے ، اب نیا لاڈلا لایا گیا ، بلاول بھٹو
November 30, 2018
سکھر (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ لاڈلوں سے لڑتی رہی ہے ، اب نیا لاڈلا لایا گیا۔ یوم تاسیس کے موقع پر پیپلزپارٹی نے سکھر میں بڑا پاور شو کیا جبکہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ  خان صاحب نے سو دنوں میں سو سے زیادہ یو ٹرن لیئے  اور بلاول بھٹو نے لئے گئے یوٹرن گنوائے بھی دیئے۔ یوٹرن کی بات ختم ہوئی تو لاڈلے پر آ گئی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڈلے نے کھیلنے کو چاند مانگا تو پورا ملک دے دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غربت مٹانے کا وعدہ تھا غریب مٹانے کا نہیں حکومت ہزاروں لوگوں کو بے روزگار کر رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ  کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب تک وزیراعظم دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنی جنگ نہیں سمجھیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوم کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔ حکومت بتائے مینگل صاحب کے چھ پوئنٹس کا کیا ہوا ۔ حکومت صوبوں کی خود مختاری اور اٹھارویں ترمیم پر حملے کر رہی ہے ۔ کہاں گیا  صوبہ جنوبی پنجاب کا وعدہ ۔ حکومت اب بھی کینٹنر سے اترنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔