Saturday, April 20, 2024

  پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن پر وائٹ پیپر جاری کریگی

   پیپلز پارٹی گلگت بلتستان الیکشن پر وائٹ پیپر جاری کریگی
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کا گلگت بلتستان الیکشن پر وائٹ پیپر شائع کرنے کا فیصلہ آصف علی زرداری نے قمر زمان کائرہ کو وائٹ پیپر کی تیاری کا ٹاسک سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کونسل کے الیکشن کے حوالےسے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وائٹ پیپر کی تیاری کا ٹاسک پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کو سونپ دیا ہے ۔ وائٹ پیپر ایک دو روز میں میڈیا کے سامنے لایا جائیگا آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ یہ نئی بات نہیں  پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ پہلے بھی چرایا گیا ماضی میں بھی ہم نے سیاسی ہتھکنڈوں کا سامنا کیا اب بھی کرینگے ۔ واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے وفد نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات بھی کی وفد کی قیادت سابق وزیر اعلی مہدی شاہ نے کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی شکست کے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی شکایات بھی سامنے آئیں اور  امیدواروں نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کی شکایات بھی کیں۔