Sunday, May 5, 2024

پیپلز پارٹی کےقبائلی عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو کو روایتی پگڑی پہنائی گئی

پیپلز پارٹی کےقبائلی عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بلاول بھٹو کو روایتی پگڑی پہنائی گئی
June 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کے قبائلی علاقہ جات کے عہدے داران کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو زرداری کو تقریب کے آغاز پر روایتی پگڑی پہنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی قبائلی علاقہ جات کے عہدے داران کی حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری اور پارٹی کے دیگر اعلی عہدےداران نے شرکت کی۔ تقریب میں قبائلی عہدیداروں نے اپنے عہدوں کے حلف لئے اور چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنی علاقے کی روایتی پگڑی بھی پہنائی ۔