Thursday, April 18, 2024

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد
April 22, 2020
 سکھر (92 نیوز) سندھ ہائی کورٹ سکھر نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی پی رہنما خورشید شاہ کو رہائی کا پروانہ نہ مل سکا۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خورشید شاہ کی درخواست ضمامت مسترد کر دی۔ عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما کے فرزند ایم پی اے فرخ کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کر دی جبکہ خورشید شاہ کی دونوں بیگمات، دوسرے بیٹے زیرک شاہ، صوبائی وزیر اویس قادر شاہ سمیت دیگر 16 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کارڑا کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔ نیب کی جانب سے خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 23 کروڑ سے زائد کا ریفرنس کیس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔