Friday, May 10, 2024

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نومبر تک رابطہ مہم کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نومبر تک رابطہ مہم کی تاریخوں کا اعلان کر دیا
October 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے اپنی احتجاجی مہم اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے 18 اکتوبر سے 30 نومبر تک رابطہ مہم کی تاریخوں کا اعلان کر دیا پیپلزپارٹی قیادت دوسرے روز بھی مشاورت کے لیے بلاول ہاوس میں جمع ہوئی۔ بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی سیاسی وتنظیمی صورتحال اور آزادی  مارچ زیر غور رہا۔ ارکان نے اتفاق کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کو چلنے نہیں دینا، پیپلز پارٹی کی تحریک اپنی ہو گی۔ دھرنے میں  نہیں جانا لیکن آزادی مارچ میں ضرور شریک ہونگے۔ پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان  کائرہ نے اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے بتایا کہ مولانا کے ساتھ آزادی مارچ  میں  ساتھ ہونگے ۔ دھرنے کی دعوت تو خود وزیراعظم نے دی۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ دھرنا مولانا کا مگر حکومت کو گھر بھیجنے کا پروگرام مشترکہ ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کی کراچی سے کشمیر رابطہ مہم کا  اعلان بھی کر دیا۔ بلاول بھٹو اٹھارہ اکتوبر سے تیس نومبر تک سندھ پنجاب اور دیگر صوبوں میں جلسوں وریلیوں سے خطاب بھی کرینگے جبکہ پیپلزپارٹی قیادت کا ایک اور مشاورتی اجلاس پندرہ اکتوبر کے بعد متوقع ہے۔