Friday, April 26, 2024

پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر آیت اللہ درانی مستونگ میں سپرد خاک

پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر آیت اللہ درانی مستونگ میں سپرد خاک
July 6, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر آیت اللہ درانی کو مستونگ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر آیت اللہ درانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے ۔ آیت اللہ درانی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آیت اللہ درانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے پڑنگ آباد ضلع مستونگ میں ادا کی گئی۔ سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو  نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ آصف زرداری کی جانب سے کہا گیا تھا کہ  آیت اللہ درانی پارٹی کے نظریاتی رکن تھے ۔ ان کا انتقال پارٹی اور بلوچستان کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے بھی آیت اللہ درانی کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ  یپلزپارٹی آیت اللہ درانی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، ان کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا تھا ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ڈاکٹر آیت اللہ درانی جمہوریت کے سچے سپاہی، دیندار اور علم وعمل والے کھرے انسان تھے ، انہوں نے جمہوریت، پاکستان اور بلوچستان کے حقوق اور عوام کی فلاح کے لئے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔