Friday, March 29, 2024

پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں : عارف علوی

پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں : عارف علوی
June 30, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے والوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں سندھ میں عام آدمی کی زندگی کا برا حال ہے۔ کراچی میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمر کوٹ میں صوبائی وزیر مراد علی شاہ کے خلاف کھڑے ہونے والے پی ٹی آئی کے نمائندئے کو دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔ سندھ کی عوام جان چکی ہے کہ مسائل کا حل صرف پی ٹی آئی ہے سڑکو ں کا برا حال ہےاور لوڈشیڈنگ آسمان کو چھو رہی ہے ۔ انہوں ںےکہا کہ وزیر اعلی کو رینجر ز نے 24کرپٹ افراد کی لسٹ دی تھی جس سے ابتک پردہ نہیں اٹھا یا گیا۔ پی ٹی آئی کے رکن ارباب نے بتایا کہ اس کے اوپر سات مقدمات بنائے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر سندھ علی مراد شاہ نے ٹاون کمیٹیوں میں ڈیڑھ ارب روپے کی کرپشن کی کیس نیب میں گیا تو ٹاون کمیٹی کا دفتر جلادیا گیا اور میرے گھر اور دکانوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔