Wednesday, May 15, 2024

پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن انتقال کر گئے
March 14, 2020
 لاہور (92 نیوز) ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور پی پی کے بانی رہنما ڈاکٹر مبشر حسن اٹھانوے برس کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ صبح کے وقت اچانک طبعیت خراب ہونے پر ڈاکٹر مبشر حسن کو اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹر مبشر حسن جانبر نہ ہو سکے۔ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی اور پی پی کے بانی رہنماؤں میں ایک تھے۔ ڈاکٹر مبشر حسن بھٹو کی حکومت میں وزیر خزانہ رہے۔ ڈاکٹر مبشر حسن بعد میں بینظیر بھٹو سے اختلاف کی وجہ سے پی پی پی چھوڑ گئے۔ وہ پی پی پی شہید بھٹو مرتضی بھٹو گروپ پنجاب کے صدر رہے۔ سوشلسٹ نظریات کے ڈاکٹر مبشر پاکستان اور انڈیا میں امن کیلئے بھی کام کرتے رہے۔