Monday, September 16, 2024

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 8اپریل کو طلب

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 8اپریل کو طلب
April 6, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اجلاس آٹھ اپریل کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے فیصلوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدراورکو چیئرمین آصف علی زرداری نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس آٹھ اپریل  کو پانچ بجے بلاول ہاوس کراچی میں طلب کرلیا۔ پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر شیری رحمان کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے کمیٹی کے رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ہونے والے  فیصلوں، سندھ میں توانائی کے بحران سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ جبکہ کنٹونمنٹ کے علاقوں میں غیر جماعتی الیکشن کے حوالے سے بھی اہم اعلان متوقع ہے۔