Friday, April 19, 2024

  پیپلز پارٹی کی جانب سے فوج پر تنقید برداشت نہیں : خواجہ سعد رفیق

   پیپلز پارٹی کی جانب سے فوج پر تنقید برداشت نہیں : خواجہ سعد رفیق
June 19, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پاک فوج اور ریاستی اداروں کو نشانہ بنایا جانا قابل قبول نہیں،پیپلزپارٹی کو زوال سے نکالنے کے لئے سنجیدہ  اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ آصف زرداری کو پاک فوج  کے حوالے سے بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔ اگر سندھ حکومت کو رینجرز سے کوئی شکایت تھی تو اس کا اصل فورم وفاقی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی  اپنے زوال کی وجوہات پر غور کرے،جیالاازم اور لوٹ مار کا کلچر اب مزید نہیں چل سکتا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی سے تعلقات اچھے ہیں اور رہیں گے۔