Thursday, March 28, 2024

پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نےآصف زرداری کے فوج کے خلاف بیان کی توثیق کر دی

پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نےآصف زرداری کے فوج کے خلاف بیان کی توثیق کر دی
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے سابق صدر آصف زرداری کے فوج کے خلاف بیان کی توثیق کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جسمیں  آصف زرداری نےگزشتہ روز کئے جانے والے خطاب پر سی ای سی کو اعتماد میں لیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چئیرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز کی کراچی کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ پر مشاورت کی گئی اوررینجرز رپورٹ پر پارٹی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے۔