Monday, September 16, 2024

پیپلز پارٹی کو دہشتگردی کے خلاف مزاحمت کی سزادی جارہی ہے  : شیری رحمان ،قمر کائرہ

پیپلز پارٹی کو دہشتگردی کے خلاف مزاحمت کی سزادی جارہی ہے  : شیری رحمان ،قمر کائرہ
August 27, 2015
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ انھیں دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی سزا مل رہی ہے،کرپشن کی سپورٹ نہیں کریں گے، الزامات کا عدالتوں میں ہر صورت سامنا کریں گے،حکومت وقت جو مرضی الزام لگا لے، مگر دہشت گردوں کی سپورٹ یا مالی مدد کا الزام برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں۔ تفصیلات کےمطابق پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں قمر الزمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیب کو صرف پیپلز پارٹی نظر آرہی ہے،مقدمات اور گرفتاریوں کی ٹائمنگ بڑی معنی خیز ہے، ایسے وقت میں الزامات لگائے جا رہے ہیں، جب نوجوان چئرمین بلاول بھٹو زرداری بھرپور طریقہ سے ملکی سیاست میں مستعد ہوئے ہیں۔ قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ انھیں اس جرم کی سزا مل رہی ہے جو انھوں نے کیا ہی نہیں،پیپلز پارٹی کو دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کی سزا مل رہی ہے، عدالتوں سے کبھی نہیں بھاگے اب بھی ہر فورم پر الزامات کا سامنا کریں گے۔ پیپلز پارٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ ان کے مکاتب کالے کوٹوں والے یا کالے بوٹوں والے نہیں ہیں،حکومت کو پیغام دے رہے ہیں کہ معاملات کو درست کرے،داعش افغانستان میں پہنچ چکی، بھارت مشرقی سرحدوں پر جارحیت کر رہا ہے،اگر دہشت گردی کے خلاف قوانین کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا گیا تو فائدہ صرف دہشت گردوں کو ہو گا۔