Tuesday, May 7, 2024

پیپلز پارٹی کا کوئی نمائندہ مردان جلسہ میں نہ آیا، مریم نے پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگوادیے

پیپلز پارٹی کا کوئی نمائندہ مردان جلسہ میں نہ آیا، مریم نے پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگوادیے
December 23, 2020

مردان ( 92 نیوز) مردان میں پی ڈی ایم جلسے میں پیپلز پارٹی کا کوئی نمائندہ تو نہ آیا البتہ مریم نواز سب کو یاد کرتی رہیں ، پنڈال میں پیپلز پارٹی نے زندہ باد کے نعرے لگوا دیے ۔

مریم نواز مردان میں بلاول بھٹو کو نہ بھولی، کوئی پی پی نمائندہ ساتھ نہ آیا ، پھر بھی پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے لگواتی رہیں۔

اِدھر مریم نعرے لگوارہی تھیں اُدھر سندھ میں موجود چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حکمت عملی بنارہے تھے ، 29 دسمبر کو کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا جس میں استعفوں ، لانگ مارچ اور مجوزہ دھرنوں پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔